مسلم لیگ ن امارات کا مشاورتی اجلاس

مسلم لیگ ن امارات کا مشاورتی اجلاس
مسلم لیگ ن امارات کا مشاورتی اجلاس

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ امارات کا ایک مشاورتی اجلاس زیر  صدارت جنرل سکریٹری چوہدری ظفراقبال   شارجہ میں منعقد ہوا۔ جس میں اس بات پر  اتفاق  کیا  گیا کہ آئندہ پاکستان مسلم لیگ متحدہ عرب امارات کے تمام معاملات سینئر وائس صدر عبدالمجید مغل اور جنرل سیکریٹری چوہدری ظفر اقبال کی زیر صدارت ہوا کریں گے- قائد میاں نواز شریف کے بیانیے اور پالیسی کو دنیا کے کونے کونے تک پہچانے کے لئے عملی اقدامات کئے  جائیں گے - اجلاس میں مینارٹی ونگ کے صدر جان قادر ، نائب صدر جمیل بنگیال ، سنٹرل ورکنگ باڈی کے ممبر شہزاد بٹ ، چئیرمین دبئی یونٹ شوکت بٹ ، صدر دبئی یونٹ سہیل عامر گھمن ، نائب صدر دبئی یونٹ چوہدری رزاق گجر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری دبئی چوہدری ساجد،انفارمیشن سیکرٹری وقاص گھمن، میڈیا پبلشر چوہدری عقیل گجر اور چوہدری راشد  بھی موجود تھے۔

مزید :

تارکین پاکستان -