پہلا ٹیسٹ، دوسرے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے 145 رنز بنا لیے،185 رنز کا خسارہ باقی

پہلا ٹیسٹ، دوسرے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے 145 رنز بنا لیے،185 رنز کا خسارہ ...
پہلا ٹیسٹ، دوسرے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے 145 رنز بنا لیے،185 رنز کا خسارہ باقی

  

چٹاگانگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بنگلہ دیش کی جانب سے بنائے گئے 330 رنز کے جواب میں کھیل کے دوسرے روز کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 145سکور بنا لیے ہیں تاہم 185 رنز کا خسارہ ابھی باقی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 330 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں سب اہم کر دار مشفیق الرحیم اور لٹن داس نے اداکیا دونوں کی 206 رنز کی پارٹنر شپ نے ٹیم کو نئی امید دلائی ۔

شادمان اسلام اور سیف حسن نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن دونوں اوپننگ بیٹسمین اور تیسرے نمبر پر آنے والے نجم الحسن 14، 14 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور پولین لوٹ گئے ۔چوتھے نمبر پر آنے والے مومن الحق بھی ٹیم کیلئے کچھ نہ کر سکے اور صرف 6 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر آوٹ ہو گئے ۔

بنگلہ دیش کی پہلی چار وکٹیں پہلے سیشن میں ہی گر گئیں اور امید کی جارہی تھی کہ شائد بنگلہ دیش سینچری بھی بمشکل ہی بنا پائے گی لیکن وکٹ کیپر لٹن داس اور مشفیق الرحمان نے کمان سنبھالی اور میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا ،د ونوں کھلاڑی پورا دن جم کر کھیلتے رہے اور پہلے روز کا اختتام 253 رنز پر کیا ، کھیل کے دوسرے روز یعنی آج صبح دونوں کھلاڑیوں نے میدان میں اتر کر دوبارہ آغاز کیا لیکن لٹن داس گزشتہ روز کی طرح بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے اور کھیل کے دوسرے اوور میں ہی حسن علی کی گیند پر 114 بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔یوں لٹن داس اور مشفیق الرحمان کی 206 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی جس نے بنگلہ دیشی ٹیم کو نئی امید دیدی ۔

ان کا بھر پور ساتھ نبھانے والے مشفیق الرحمان اپنی سینچری مکمل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے اور وہ بھی ان کے پیچھے 91 رنز پر فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے ۔اس جوڑی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم سنبھل نہیں پائی لیکن پھر بھی بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے 330 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ ان دونوں کھلاڑیوں کے علاوہ مہدی حسن نے 38 رنز بنائے اور تاج السلام 11 رنز ہی بنا پائے۔

پاکستا ن کی جانب سے سب سے بہترین باولنگ کا مظاہر حسن علی نے کیا جنہوں نے 20.4 اوورز میں 51 رنز دیتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی ،شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے دو دو کٹیں حاصل کیں جبکہ ساجد خان ایک کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے ۔

مزید :

کھیل -