اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے بھائیوں اور رشتہ داروں کی جائیداد ضبط کرنے کے معاملے پر بڑا فیصلہ سنا دیا 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے بھائیوں اور رشتہ داروں کی جائیداد ضبط ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے بھائیوں اور رشتہ داروں کی جائیداد ضبط کرنے کے معاملے پر بڑا فیصلہ سنا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے جائیدادیں ضبط کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کر دیاہے جس میں ملزم کے بھائیوں ، رشتہ داروں کی گاڑیاں ضبط کرناغیر قانونی قرار دیدیا گیاہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز  کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ میں لیاقت قائم خانی کے بھائیوں اور رشتہ داروں کی گاڑیاں ضبطگی غیر قانونی قرار دیدی ہے ، نیب راولپنڈی نےسابق ڈی جی پارکس کراچی کے گھرچھاپہ ماراتھا ۔اسلام آباد ہائیکور ٹ نے فیصلے میں کہاہے کہ نیب وہی جائیدادضبط کرسکتاہے جس کازیرتفتیش کیس سے تعلق ہو،ضبط کی گئی جائیدادکاملزم اورجرم سے تعلق ہونالازم ہے،لیاقت قائمخانی کے گھرسے برآمد 5گاڑیوں کی ضبطگی غیرقانونی تھی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -