مخدوم امین فہیم کے عرس پر تقریب کا اہتمام ، وہ ہمیشہ پارٹی کیساتھ وفادار رہے : مقررین

مخدوم امین فہیم کے عرس پر تقریب کا اہتمام ، وہ ہمیشہ پارٹی کیساتھ وفادار رہے : ...
مخدوم امین فہیم کے عرس پر تقریب کا اہتمام ، وہ ہمیشہ پارٹی کیساتھ وفادار رہے : مقررین

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )مخدوم امین فہیم ایک نہایت اعلیٰ پائے کے مدبر سیاستدان تھے ، انہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور پیپلزپارٹی کےساتھ ہمیشہ وفادار رہے ، سروری جماعت ضلع عمرکوٹ کی جانب سے پاکستان کے ممتاز سیاستدان پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کےسابق صدر اور درگاہ سرور نوح کے اٹھارہویں گدی نشین مخدوم امین فہیم کے چھٹے عرس   کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  حاجی انور راجڑ،عظیم کمبار،ادیب دانشور لیاقت جونیجو ،ممتاز  سکالر پروفیسر عبدالروف وغیرہ نے  کہا کہ  امین فہیم نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی صاف ستھری سیاست کی، اپنے زندگی کے آخری وقت تک پارٹی کےساتھ وفادار و مخلص رہے۔

حاجی انور راجڑ نےکہا کہ  امین فہیم کو کئی مرتبہ وزیراعظم بنانے کی پیشکش بھی ہوئی مگر انہوں نے اقتدار کی پیشکشوں کو ٹھکرا کر پارٹی سے وفاداری کو ترجیح دی۔ تقریب سے معروف اسکالر پروفیسر عبدالروف ،ادیب دانشور لیاقت جونیجو ، اور سروری جماعت کے رہنما سید ذوالفقار شاہ لیکاری ، سید فکرالدین شاہ ،الھبچایو اسیر ،وغیرہ نے کہا کہ مخدوم امین فہیم جیسے ممتاز سیاستدان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوفی نواز علی ،ڈاکٹر محمد سالک سومرو ،نبی بخش پنھور، مبارک منگریو،گھنشام بجیر،کاکہناتھاکہ مخدوم امین غریبوں کے ہمدرد تھے، مخالفین بھی مخدوم امین فہیم کی دیانت اصولوں پر مبنی سیاست کی گواہی دیتے ہیں ۔ تقریب میں بڑی تعداد میں سروری جماعت کے مریدین ،ادیب ،صحافی ،مذہبی رہنماوں ، اور شہریوں نے شرکت کی ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -