گراؤنڈ میں جھنڈا لہرانے پر بنگلہ دیش میں پاکستان ٹیم کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا
ڈھاکہ (ویب ڈیسک)بنگلہ دیش کی عدالت نے میرپور کے شیر بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران پاکستان کا قومی پرچم لہرانے پر ٹیم کے ارکان کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بنگلا دیش مکتیودھ منچا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نے ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان، کوچ اور مینیجر سمیت تمام سکواڈ ارکان کو نامزد کیا گیا تھا۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کے اکیڈمی گراؤنڈ میں حکومت کی اجازت کے بغیر پاکستانی پرچم لہرانے کی مشق کی گئی۔ عدالت نے درخواست گزار کے مؤقف کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان ٹیم کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا۔