اوورسیز پاکستانیوں کو گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق بائیومیٹرک تصدیق پاکستان بھیجنے میں مشکلات کا سامنا

اوورسیز پاکستانیوں کو گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق بائیومیٹرک تصدیق پاکستان ...
اوورسیز پاکستانیوں کو گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق بائیومیٹرک تصدیق پاکستان بھیجنے میں مشکلات کا سامنا

  

اسلام آباد (آن لائن ) اوورسیز پاکستانیوں کو گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق بائیومیٹرک تصدیق پاکستان بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے ، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد کا نادرا کے اشتراک سے نافذ کیا جانے والا  بائیو میٹرک ٹرانسفر نظام اوورسیز کی دسترس سے دور ہے ، دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں قونصلیٹس میں نادرا ڈیسک گاڑیوں کی رجسٹریشن کے متعلق بائیومیٹرک سہولیات دینے میں ناکام ہیں، اوورسیز پاور آف آٹرنی کی پیچیدگیوں کے باعث سفارتخانوں کا رخ نہیں کرتے جبکہ  پنجاب بھی حکومت بھی محکمہ ایکسائز میں بائیو میٹرک تصدیق کا نظام نافذ کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد کا نادرا کے اشتراک سے نافذ کیا جانے والا گاڑیوں کے متعلق بائیو میٹرک ٹرانسفر نظام اوورسیز کی دسترس سے دور ہے دیار غیر میں مقیم پاکستانی نادر کی بائیو میٹرک سہولت سے مستفید نہیں ہو پا رہے ،  تارکین وطن پاکستانیوں کی ایک بہت بڑی تعداد برطانیہ ، یورپ اور عرب ممالک میں مقیم ہے جہاں یہ سہولت نہ ہونے کی وجہ سے گاڑی رجسٹریشن بائیو میٹرک تصدیق کے جدید نظام پر سوالیہ نشان ہے بیرون ملک مقیم پاکستانی انگوٹھے سے تصدیق کروا کر ملک نہیں بھیج پاتے جبکہ سفارتخانوں اور قونصلیٹس میں پاور آف اٹارنی میں بھی بہت پیچیدگیاں ہیں اور وقت کا ضیاع بھی ہے۔

خیال رہے  نادرا کی جانب سے بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت انتہائی آسان ہے اور وقت کی بچت بھی ہے دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ کیپیٹل ٹیریٹری اسلام کے بعدحکومت پنجاب موٹر وہیکلز رولز1969ء میں ضروری ترامیم کر ے گی جس کے بعد شہری نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور ایکسائز دفاتر میں بائیو میٹرک تصدیق کراکر گاڑیوں کی رجسٹریشن کراسکیں گے پنجاب حکومت کی جانب سے بہت جلدبائیو میٹرک سسٹم کے تحت گاڑیوں اور دیگر وہیکلز کی ٹرانسفر کی جائے گی پنجاب میں بھی محکمہ ایکسائز اسلام آباد کی طرز پر گاڑیوں کی خریدو فروخت کے بائیو میٹرک کرے گا۔

پنجاب میں گاڑیوں کی خریدو فروخت انگوٹھا لگا کرہو سکے گی نئے سسٹم کو نادرا کے نظام سے منسلک کیا جائیگا نادرا کے ای سہولت مراکز پر بائیو میٹرک کروائی جا سکے گی ایک رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں نادرا کے 21 ہزار ایک مراکز سنٹر ہیں جبکہ پنجابمیں 18 ہزار ہیں تاہم پنجاب میں 6000 مراکز پر بائیو میٹرک سسٹم کی بھی سہولت ہے جبکہ لاہور میں سنٹرز کی تعداد 300 سے زائد ہے تارکین وطن پاکستانیوں نے اس مسئلہ کی نشاندہی وزیر اعظم پورٹل پر بھی کی ہے اور مطالبہ کیا ہے جدت کے اس دور میں اوورسیز پاکستانیوں کو گاڑیوں کی رجسٹریشن کے متعلق بائیومیٹرک تصدیق کے حوالے سے نظام کو جلد از جلد نافذ العمل کیا جا سکے تاکہ اوورسیز کا یہ مسئلہ حل ہوسکے ۔

مزید :

تارکین پاکستان -