ٹک ٹاک سٹار اور جنت مرزا کی بہن علشبہ انجم نے " ٹپ ٹپ برسا پانی" گانے پر ڈانس کے دوران موقع پر کھڑے شخص کو تھپڑ جڑ دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹک ٹاک سٹار علشبہ انجم نے بھارتی فلمی گانے " ٹپ ٹپ برسا پانی" پر ڈانس کی ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران موقع پر دیکھتے شخص کو تھپڑ جڑ دیا جس کے بعد وہ اپنی کیمرہ مین دوست سمیت موقع سے بھاگتی دکھائی دیں تاہم وہ صاحب وہیں جمے رہے ، ٹک ٹاک سٹار کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ۔
سوشل میڈیا سٹار جنت مرزا کی بہن علشبہ انجم بھی انہی کے نقش قدم پر چل رہی ہیں اور اپنے کنٹینٹ کی وجہ سے جلد ہی مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہیں، یہ ویڈیو شیئرکرتے ہوئے سوشل میڈیا سٹار نے لکھا کہ " اور کرو ٹپ ٹپ برسا پانی "۔
View this post on Instagram
بتایا گیا ہے کہ علشبہ سوشل میڈیا کے لیے تفریحی ویڈیوز بناتی ہیں اور انسٹاگرام پر 15 لاکھ فالوورز ہیں ، وہ ٹک ٹاک کی شاید سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی جنت مرزا کی بہن ہیں۔