موٹروے پولیس کا 25 واں یوم تاسیس، آئی جی پولیس کی ہدایت پر ایم تھری میں خصوصی تقریب کا انعقاد
لاہور (پ ر)آئی جی نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹرویز پولیس انعام غنی کی ہدایت پر ڈی آئی جی سیلمان علی اور ایس ایس پی سید حشمت کمال کی زیرِ نگرانی موٹروے پولیس کے پچیسویں یومِ تاسیس کو پرُوقار طریقے سے منانے کے لیے موٹروے پولیس ایم تھری میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دن کا آغاز تلاوت قرآن مجید، دعا ء سے کیا گیا ڈی آئی جی سیلمان علی نے کہا کہ آج کادن موٹروے پولیس افسران کے لئے تجدید عہد کا دن ہے۔
ڈی آئی جی نے افسران کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مقام حاصل کرنا اُتنا مشکل نہی ہوتا جتنا اُس کو قائم رکھنا ہوتا ہے۔ اس لئے آج کے دن سب افسران عہد کریں کہ وہ مو ٹروے پولیس کی بُنیادی اقدار کا دامن کبھی نہی چھوڑیں گے اور مُلکی شاہرات پر عوامی خدمت اور قانون کی بالا دستی کے زریعے اس محکمہ کا نام مزید روشن کریں گے۔ایس ایس پی سید حشمت کمال نے کہا کہ موٹروے پولیس افسران نے دن رات محنت کے بعد مقام بنایا ہے۔
ڈی آئی جی سیلمان علی اور ایس ایس پی سید حشمت کمال نے موٹروے پولیس افسران کے ہمراہ یومِ تاسیس کا اسپیشل کیک کاٹا۔ تقریب کے اختتام پر تمام موٹروے پولیس افسران نے اس عہد کی تجدید کی کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں اپنے پیارے ملک کی ترقی اور اس محکمے کی سربلندی کے لیے صرف کر دیں گے۔
موٹروے پولیس کے یومِ تاسیس کی تقریبات کا آغاز موٹروے ایم تھری سیکٹر میں قرآن خوانی سے کیاگیا۔ موٹروے پولیس کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور اُن کے درجات کی بُلندی کے لئے دعا کی گئی۔