وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کیسز میں واضح کمی ، حیران کن وجہ بھی سامنے آ گئی 

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کیسز میں واضح کمی ، حیران کن وجہ بھی سامنے آ گئی 
وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کیسز میں واضح کمی ، حیران کن وجہ بھی سامنے آ گئی 
سورس: File Photo

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت گرنے پر ڈینگی کیسز میں کمی، صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ڈینگی سے مزید 4اموات ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت گرنے پر ڈینگی کیسز میں کمی دیکھی جارہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران آٹھ ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او) اسلام آباد کا کہنا تھا کہ 24گھنٹے میں دیہات میں چھ اورشہری علاقوں میں دوڈینگی کیس رپورٹ ہوئے، رواں سیزن میں اب تک چارہزار 596ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ رواں سیزن کے دوران ڈینگی سے اب تک 21 اموات ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی سے چاراموات ہوئیں، پنجاب میں ڈینگی سے اموات کی تعداد 137 ہوچکی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں پنجاب میں ڈینگی کے 108 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 82 صرف لاہور سے رپورٹ ہوئے جبکہ واں سال پنجاب میں تاحال ڈینگی کے 24 ہزار 744 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -