عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا معاملہ ، ن لیگ  بھی میدان میں آ گئی ، حکومت کو سخت مشکل میں ڈال دیا 

 عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا معاملہ ، ن لیگ  بھی میدان میں آ گئی ...
 عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا معاملہ ، ن لیگ  بھی میدان میں آ گئی ، حکومت کو سخت مشکل میں ڈال دیا 
سورس: File Photo

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا معاملہ،مسلم لیگ ن نے پٹرول کی قیمت میں50روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ نے اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 85ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 75ڈالر پر آگئی ہے۔پاکستان میں مسلسل ایک ماہ میں دو بار پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ یا جا رہا ہےجبکہ عالمی منڈی میں تیلی کی قیمتیں مسلسل نیچے آرہی ہیں ۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے مدنظر رکھتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 50روپے لیٹر کمی کی جائے۔

اس حوالے سےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پرٹویٹ کرتےہوئےحناپرویز بٹ کا کہناتھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، اگر نااہل حکومت میں ذرا سی شرم اور عوام کا احساس ہے تو فوری طور پر پٹرول کی قیمت میں50روپے فی لیٹر کمی کرے۔انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت میاں نواز شریف اور مریم بی بی کو انتخابی میدان سے نکال کے عمران خان جیسی سوغات ہم پر مسلط کی گئی اور آج پوری قوم اس سوغات کو بھگت رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -