بکری کیساتھ غیر فطری فعل کرنیوالاعمر رسیدہ شخص گرفتار کرلیا گیا

بکری کیساتھ غیر فطری فعل کرنیوالاعمر رسیدہ شخص گرفتار کرلیا گیا
بکری کیساتھ غیر فطری فعل کرنیوالاعمر رسیدہ شخص گرفتار کرلیا گیا

  

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیاءمیں بکری کے ساتھ جنسی بربریت کرنے کے الزام میں ایک عمر رسیدہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 60سالہ ملزم کی شناخت شاری حسن کے نام سے ہوئی ہے جو ملائیشیاءکے شہر روانگ کے ایک مضافاتی علاقے کا رہائشی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق بکری ایک45سالہ خاتون کی ملکیت تھی جسے اس نے اپنے گھر کے پچھواڑے میں باندھ رکھا تھا جہاں ملزم نے اسے بربریت کا نشانہ بناڈالا۔ اس انسانیت سوز واقعے کے دوران بکری کی عجیب و غریب آوازیں سن کر اس کی مالک خاتون اس طرف گئی تو ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کو اطلاع دے دی۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا ہے جہاں اس کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔ گزشتہ پیشی پر عدالت کی طرف سے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق اگر ملزم پر یہ الزام ثابت ہو جاتا ہے تو اسے 20سال تک قید اور کوڑوں کی سزا ہو سکتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -