ماں کے پیٹ سے بچہ چوری کرنے کیلئے اسے قتل کردیا گیا

ماں کے پیٹ سے بچہ چوری کرنے کیلئے اسے قتل کردیا گیا
ماں کے پیٹ سے بچہ چوری کرنے کیلئے اسے قتل کردیا گیا

  

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں اپنی نوعیت کی ایک منفرد مگر ہولناک واردات میں ایک لڑکی نے ماں کے پیٹ میں پرورش پاتا بچہ چوری کرنے کے لیے اسے موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ المناک واردات برازیل کے شہر کینیلینا میں ہوئی جہاں 27سالہ روسالبا ماریا گرائم نامی ملزمہ نے 24سالہ لڑکی فلیویا گونڈینو مافرا کو قتل کرکے اس کا پیٹ چاک کیا اور اس میں پلتا ہوا بچہ نکال لیا۔ 

ملزمہ روسالبا مقتولہ فلیویا کی بہترین دوست تھی جس نے بے بی شاور کی تقریب کا جھانسہ دے کر فلیویا کو ایک جگہ بلایا اور وہاں ایٹنوں کے وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار ڈالا اور پیٹ سے بچہ چوری کرنے کے بعد اس کی لاش آگ جلانے والی انگیٹھی میں چھپا دی۔ بعد ازاں روسالبا اس بچے کو ہسپتال لے گئی اور وہاں اسے اپنا بچہ ظاہر کیا تاہم ہسپتال کے عملے نے معاملہ مشکوک جانتے ہوئے پولیس بلا لی اور روسالبا کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمہ کے خلاف عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -