نرسنگ ہوم میں داخل ہوکر عمررسیدہ مردوں کے سامنے برہنہ ڈانس کرنیوالی خاتون کو گرفتار کرلیاگیا

نرسنگ ہوم میں داخل ہوکر عمررسیدہ مردوں کے سامنے برہنہ ڈانس کرنیوالی خاتون کو ...
نرسنگ ہوم میں داخل ہوکر عمررسیدہ مردوں کے سامنے برہنہ ڈانس کرنیوالی خاتون کو گرفتار کرلیاگیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک خاتون کو اولڈہوم میں برہنہ ڈانس کرنے اور عمر رسیدہ مکینوں کو ہراساں کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 35سالہ خاتون کی شناخت ہیتھر کروز کے نام سے ہوئی ہے جو ایک نرسنگ ہوم میں داخل ہوئی اور وہاں رہائش پذیر عمر رسیدہ مردوں کے ساتھ بغل گیر ہونے کے بعد برہنہ ہو کر ڈانس شروع کر دیا۔

نرسنگ ہوم کے عملے نے پولیس کو اطلاع دی اور جب آفیسرز نے آ کر خاتون کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے آفیسرز کے سینے پر لاتیں مارنی شروع کر دیں۔ انہوں نے بمشکل خاتون کو قابو کیا اورگرفتار کرکے لے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نرسنگ ہوم میں مقیم عمر رسیدہ مردوں کو جنسی طور پر ہراساں بھی کرتی رہی۔ اسے سٹرس کاﺅنٹی جیل میں قید کر دیا گیا ہے اور جلد اس کے خلاف مقدمے کی کارروائی شروع ہو گی۔

مزید :

بین الاقوامی -