مریخ پر زلزلوں کی آواز سے انڈرگراﺅنڈنقشہ تیار کرلیا گیا

مریخ پر زلزلوں کی آواز سے انڈرگراﺅنڈنقشہ تیار کرلیا گیا
مریخ پر زلزلوں کی آواز سے انڈرگراﺅنڈنقشہ تیار کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے سائنسدانوں کی طرف سے مریخ پر بھیجے گئے مشن کو ایک نئی کامیابی مل گئی ہے۔
 ڈیلی سٹار کے مطابق مریخ کی سطح پر بھیجے گئے اس ’روور‘ نے اس سرخ سیارے پر زلزلوں کی آواز سن کر پہلی بار ایک انڈرگراﺅنڈ نقشہ تیار کر ڈالا ہے جس سے مریخ کی سطح کے اندر کی معلومات بھی سائنسدانوں کو ملنی شروع ہو گئی ہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مارس روور سے پہلے مریخ اوپری سطح کی معلومات ہی اکٹھی ہو رہی تھیں تاہم اس انڈرگراﺅنڈ نقشے سے سطح میں 2میل گہرائی تک کی معلومات بھی ممکنہ طور پر مہیا ہوں گی جس سے مریخ کی اندرونی سطح کی ساخت کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور زیرزمین پانی کے متعلق بھی آگاہی حاصل ہو گی۔ واضح رہے کہ یہ مشن 2018ءمیں کامیابی سے مریخ کی سطح پر اترا تھا اور تب سے اس سیارے کی تصاویر زمین پر سائنسدانوں کو بھیج رہا ہے۔