حریم شاہ دراصل کس طرح اہم شخصیات کے ذاتی فون نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں؟ تمام راز خود ہی اگل دیئے

حریم شاہ دراصل کس طرح اہم شخصیات کے ذاتی فون نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی ...
حریم شاہ دراصل کس طرح اہم شخصیات کے ذاتی فون نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں؟ تمام راز خود ہی اگل دیئے
سورس: Instagram/hareem.shah_official_account

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سیاستدانوں کے دفاتر میں ان کے ساتھ بنائی گئی متنازعہ ویڈیوز سے شہرت پانے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ کس طرح اس بڑی شخصیات کے ذاتی فون نمبر حاصل کرتی ہیں؟ بالآخر اس نے تمام راز اگل دیئے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق حریم شاہ گزشتہ دنوں تابش ہاشمی کے یوٹیوب شو ’ٹو بی آنسٹ‘ (To Be Honest)میں شریک ہوئی جہاں اسے نے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کے ساتھ فون پر بات بھی کی، جس کا ویڈیو کلپ انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوا۔ 

شو میں میزبان نے حریم شاہ سے پوچھا کہ وہ ان بڑی شخصیات کے فون نمبر کیسے حاصل کرتی ہیں؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے حریم شاہ نے بتایا کہ ”میرے ہیکر دوستوں میں سے ایک نے تما م لوگوں کے فون نمبر حاصل کرنے میں میری مدد کی۔ اس کی مدد سے میں نے جن لوگوں کے فون نمبر حاصل کیے ان میں تمام وزرا، اقرار الحسن اور وسیم بادامی و دیگر شامل ہیں۔ “ 

حریم شاہ نے بتایا کہ جب اس نے فون پر ان لوگوں سے بات کی تو اداکاروں اور میڈیا سے وابستہ لوگوں نے اسے نظر انداز کیا جبکہ سیاستدان اور وزراءاس کے پرینکس کا نشانہ بن گئے اور اسے ملنے کے لیے دعوت دے ڈالی۔ اس کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو قابو کر بہت بہت آسان ہوتا ہے اور وہ پرینکسٹرز کے لیے بہت آسان ٹارگٹ ہوتے ہیں۔

مزید :

تفریح -