بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ، پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا

بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ، پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا
بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ، پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا

  

کانپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 14 رنز بنالیے ہیں،بھارت کو نیوزی لینڈ کے خلاف مجموعی طور پر 63 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو نیوزی لینڈ نے پر اعتماد طریقے سے بھارتی باؤلرز کا سامنا کیا، پہلے سیشن میں نیوزی لینڈ کی صرف دو وکٹیں گریں،تاہم دوسرے اور تیسرے سیشن میں نیوزی لینڈ کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہیں اور پوری ٹیم 296 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لتھم 95، ول ینگ89اور کائل جیمسن 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے ایکسر پٹیل نے پانچ، روی چندرا ایشون نے تین جبکہ رویندرا جدیجا اور اومیش یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری اننگز میں بھارت کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور اوپننگ بلے باز شبمان گل ایک رنز بناکر کائل جیمسن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 345 رنز بنائے تھے۔

مزید :

کھیل -