ہوائی سفر کے دوران کانوں کو بجنے سے روکنے کا آسان طریقہ 

ہوائی سفر کے دوران کانوں کو بجنے سے روکنے کا آسان طریقہ 
ہوائی سفر کے دوران کانوں کو بجنے سے روکنے کا آسان طریقہ 

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی سفر کے دوران جب طیارہ ٹیک آف یا لینڈنگ کرتا ہے تو کیبن میں ہوا کا دباﺅ تیزی سے تبدیل ہوتا ہے جس سے ایک عجیب ناگوار گزرنے والی آواز پیدا ہوتی ہے جس سے کان بج اٹھتے ہیں۔ اب ایئرہوسٹس نے اس آواز سے کانوں کو بچانے کا آسان طریقہ بتا دیا ہے۔

 دی سن کے مطابق سین فرانسسکو کی رہائشی وکٹوریا نامی اس ایئرہوسٹس نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ ایسے وقت میں چیونگم یا کوئی ٹافی آپ کے کانوں کو اس آواز سے بچا سکتی ہے۔وکٹوریا نے بتایا کہ مسافروں کو اپنے پاس چیونگم یا کوئی ٹافی رکھنی چاہیے اور ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت اس چیونگم کو چبانا یا ٹافی کو چوسنا شروع کر دینا چاہیے۔ کچھ ایسی ادویات بھی ہیں جو اس صورتحال میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں۔ میں ہمیشہ اپنے ساتھ کسی طرح کا ’نوز سپرے‘ یا کولڈ میڈیسن رکھتی ہوں اور ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت انہیں استعمال کرتی ہوں۔

وکٹوریا کا کہنا تھا کہ اگر سفر ختم ہونے اور آپ کے گھر یا ہوٹل پہنچ جانے کے بعد بھی آپ کے کانوں کی گونج ختم نہ ہو رہی ہو تو ایسی صورت میں گرم پانی سے نہائیں۔ پانی جتنا زیادہ گرم ہو اتنا فائدہ مند ہو گا اور اس میں آپ کو کم از کم 10منٹ تک نہانا ہو گا۔ اس طرح آپ کے کان نارمل ہو جائیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -