ڈلیوری مین نے آن لائن منگوایا گیا سامان خاتون کی طرف پھینک دیا لیکن دراصل کیوں؟ شرمناک وجہ بھی سامنے آگئی 

ڈلیوری مین نے آن لائن منگوایا گیا سامان خاتون کی طرف پھینک دیا لیکن دراصل ...
ڈلیوری مین نے آن لائن منگوایا گیا سامان خاتون کی طرف پھینک دیا لیکن دراصل کیوں؟ شرمناک وجہ بھی سامنے آگئی 
سورس: Tiktok/@jenniferbirch95

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون نے آن لائن کچھ سامان منگوایا اور ڈلیوری مین نے انتہائی ناگواریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دور سے اس کا پیکٹ اس کی طرف پھینک دیا اور چلا گیا۔ جب اس خاتون نے پیکٹ پکڑ کر دیکھا تو شرم سے پانی پانی ہو گئی اور اسے ڈلیوری مین کے اس روئیے کی سمجھ بھی آ گئی۔ دی سن کے مطابق جینیفر برک نامی اس خاتون نے دراصل ایک جنسی کھلونا آرڈر کیا تھا۔ 

اسے معلوم نہیں تھا کہ اس کے آرڈر کی تفصیل پیکٹ کے اوپر بھی درج کی جائے گی۔ جب جینیفر نے پیکٹ اٹھا کر دیکھا تو اس کے اوپر ایک لیبل موجود تھا جس پر اس کے آرڈر کی تفصیل درج تھی۔ اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں جینیفر بتاتی ہے کہ یہ دیکھ کر میرا چہرہ شرم سے لال ہو گیا کہ ڈلیوری مین جانتا تھا کہ میں نے کیا منگوایا ہے۔ آئندہ میں شاید کبھی بھی ایسی کوئی چیز آن لائن منگوانے کی ہمت نہیں کر پاﺅں گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -