نوکری چھوڑ نے والی برطانوی لڑکی نے پونے 2کروڑ پاﺅنڈ کما لیے لیکن کیسے ؟ فارمولا بتادیا

نوکری چھوڑ نے والی برطانوی لڑکی نے پونے 2کروڑ پاﺅنڈ کما لیے لیکن کیسے ؟ ...
نوکری چھوڑ نے والی برطانوی لڑکی نے پونے 2کروڑ پاﺅنڈ کما لیے لیکن کیسے ؟ فارمولا بتادیا
سورس: Tiktok/@lindafinance

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ معمول کی 9سے 5کی ملازمت سے تنگ ہیں تو اس برطانوی لڑکی کا یہ مشورہ آپ ہی کے لیے ہے جس نے خود اس لڑکی کی زندگی یکسر بدل ڈالی۔
 دی سن کے لنڈا نامی یہ 27سالہ لڑکی بھی معمول کی ملازمت کرتی تھی مگر پھر اس نے پراپرٹی کا کام شروع کیااور اب محض 5سال کے عرصے میں وہ 1کروڑ 70لاکھ پاﺅنڈ کے اثاثوں کی مالک ہے۔
لنڈا نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں اپنی کامیابی کا فارمولا لوگوں کو بتایا ہے۔ وہ کہتی ہے کہ ”میرا فارمولا یہ ہے کہ خریدیں، تزئین و آرائش کریں، کرائے پر دے دیں اور پھر دوبارہ سرمایہ کاری کریں۔میں نے 22سال کی عمر میں اپنے خاندانی گھر سے یہ کام شروع کیا تھا اور اب میں کئی جائیدادوں کی مالک ہوں جن کی مالیت 1کروڑ70لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔ رئیل سٹیٹ میں سرمایہ کاری محفوظ ترین ہوتی ہے اور اس میں تیزی سے ترقی کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے، یہی وجہ تھی کہ میں نے سرمایہ کاری کے لیے اس شعبے کا انتخاب کیا۔“

مزید :

برطانیہ -