ایئرپورٹس پر لمبی قطاروں سے بچنے کا انتہائی مفید طریقہ 

ایئرپورٹس پر لمبی قطاروں سے بچنے کا انتہائی مفید طریقہ 
ایئرپورٹس پر لمبی قطاروں سے بچنے کا انتہائی مفید طریقہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایئرپورٹس پر پاسپورٹ کنٹرول کی طویل قطاروں میں کھڑے ہونا صبر آزما مرحلہ ہوتا ہے تاہم ان قطاروں سے بچنے کا ایک آسان طریقہ بھی ہے جس پر شاذ ہی کوئی لاگت بھی آتی ہے۔ دی سن کے مطابق بہت سے مسافروں کو شاید احساس نہ ہو کہ ایئرپورٹس پاسپورٹ کنٹرول پر فاسٹ ٹریک سروس بھی مہیا کرتے ہیں جس کی فیس انتہائی کم ہوتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان دنوں کورونا وائرس کی وباءکے سبب بیشتر ایئرپورٹس نے یہ سروس بند کر رکھی ہے تاہم برطانوی دارالحکومت لندن کے سٹین سٹیڈ ایئرپورٹ سمیت کچھ ایئرپورٹس اب بھی فاسٹ ٹریک سروس دے رہے ہیں۔ سٹین سٹیڈ ایئرپورٹ پر اس سروس کی فیس محض 7پاﺅنڈ ہے۔ دیگر ایئرپورٹس پر بھی اس سروس کی کم و بیش اتنی ہی فیس ہوتی ہے، گویا آپ اتنے کم پیسوں میں پاسپورٹ کنٹرول پر قطار میں گھنٹوں خوار ہونے سے بچ سکتے ہیں۔دیگر ایئرپورٹس پر بھی جب یہ سروس بحال کر دی جائے گی تو مسافر اتنی کم فیس میں طویل قطار کی صعوبت سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -