سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400روپے کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ قیمت 2400 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قدر 2 ہزار 58 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 5 ہزار 281 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 26 ڈالرکم ہوکر1787 ڈالر فی اونس ہیں۔