ٹیسٹ اوپنر عابد علی کا اہم بیان سامنے آگیا

ٹیسٹ اوپنر عابد علی کا اہم بیان سامنے آگیا
ٹیسٹ اوپنر عابد علی کا اہم بیان سامنے آگیا

  

چٹاگانگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے کہا ہے کہ ابھی ہم اچھی پوزیشن میں ہیں، اکل س کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

چٹگانگ میں پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد علی نے کہا کہ آج کا دن اچھا رہا، عبد اللّٰہ شفیق کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ ایک ہی پلان تھا کہ کریز پر ٹھہرنا اور برے گیند کو چھوڑنا نہیں۔ دن کے اختتام پر گیند سپن اور گرپ ہونا شروع ہوگیا تھا، ہم سیشن ٹو سیشن پلان کرکے کھیل رہے ہیں۔کل پہلا ہدف 330 رنز کو عبور کر کے سبقت حاصل کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 145 رنز بنائے ہیں۔عابد علی 93 جبکہ عبد اللّٰہ شفیق 52 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

مزید :

کھیل -