شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار شہید ہوگئے

شمالی وزیرستان(ڈیلی پاکستان آن لائن)دتہ خیل کے علاقہ میں دہشتگردوں کے چیک پوسٹ پرحملہ میں سیکیورٹی فورسز کے دو جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا تو اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو سپاہی شہید ہوگئے۔شہدا میں نائیک رحمان اورلانس نائیک عارف شامل ہیں۔نائیک رحمان کا تعلق چترال جبکہ لانس نائیک عارف کا تعلق ٹانک سے تھا۔دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔