پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے ایسا مطالبہ کردیا کہ تحریک انصاف کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو جائے 

پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے ایسا مطالبہ کردیا کہ تحریک انصاف کے لئے نئی ...
پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے ایسا مطالبہ کردیا کہ تحریک انصاف کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو جائے 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور رکن اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )ممنوعہ فنڈز کیس کا جلد فیصلہ سنائے، پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈز تاریخی فراڈ کی داستان ہے جو شخص اپنے احتساب سے فرار ہونا چاہتا ہے وہ احتساب کا ڈھونگ کر رہا ہے۔

شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،عمران خان نے کینسر ہسپتال کے نام پر ممنوع ذرائع سے چندہ لیکر پی ٹی آئی کے نام چیک کے ذریعے وصول کیا ۔شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان نے وزیرِاعظم بننے کے کیلئے اسمبلی سے ووٹ حاصل کئے لیکن اسمبلی کو عزت نہیں دی،بھارتی جاسوس کلبھوشن کے بارے قانون سازی سوالیہ نشان ہےمقبوضہ کشمیر پر مودی کی جارحیت پر خاموش بھی چندے کی وجہ تھی، عمران خان نے مقبوضہ کشمیر سانحہ پر بھی قومی یکجہتی کو ثبوتاژ کیا، آج عمران خان کی نااہلی اور نالائقی کی بدولت پاکستانی عوام تکلیف میں ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -