کورونا وائرس کی خطرناک نئی قسم سامنے آنے کے بعد پاکستان نے 7ملکوں پر سفری پابندی عائد کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد ہانگ کانگ اور جنوبی افریقہ سمیت 7 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردی۔انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ہانگ کانگ، جنوبی افریقا، موزمبیق، نمیبیا، لیسوتھو، اسواتینی اور بوٹسوانا پرسفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے 12 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسی نیشن پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی نئی قسم آنے کے بعد 12 سال سے زائد عمر کے افراد کورونا ویکسین لازمی لگوائیں۔