این اے 133 ضمنی انتخاب، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے 133 میں ضمنی انتخاب کےدوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے لیگی امیدوار شائستہ پرویز کو جرمانہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ن لیگی امیدوار شائستہ پرویز ملک کو جرمانہ ادا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ شائستہ پرویز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 20,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ حلقے میں بل بورڈز، وال چاکنگ اور پینا فلکسز پر مکمل پابندی ہے۔ رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو پیپلز پارٹی امیدوار اسلم گل کی انتخابی مہم میں شرکت پر نوٹس جاری کیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو 29 نومبر کو ذاتی حیثیت میں وضاحت کیلئے طلب کر لیا گیا۔