لاہور میں 30 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، مدعی ہی ملزم نکلا

لاہور میں 30 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، مدعی ہی ملزم نکلا
لاہور میں 30 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، مدعی ہی ملزم نکلا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں نجی بینک کے باہر 30 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تین روز قبل جاسم  نامی شہری  نے پولیس کو اطلاع دی کہ ڈاکو اس سے گن پوائنٹ پر 30لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔تاہم تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ  مدعی مقدمہ نے اپنے گھر والوں سے پیسے بٹورنے کے لئے دوستوں کے ساتھ ملکر ڈکیتی کا پلان بنایا۔ مدعی مقدمہ کے دوست ملزمان نعمان اور احمد نے بینک کے باہر جاسم سے گن پوائنٹ پر پیسے لوٹے اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان سے  30 لاکھ روپے کی نقدی برآمد کرلی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -