کورونا کی نئی قسم سامنے آنے پر جنوبی افریقہ کی وزارت خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا
ڈربن(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کی وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے شکوہ کیا ہے کہ ہمارے ملک کو کورونا کی نئی قسم 'اومی کرون' کی نشاندہی کی سزا دی جارہی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی وزارتِ خارجہ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کو جدید طریقے سے نئے وائرس کی فوری نشاندہی کرنے کی سزادی جارہی ہے۔مختلف ممالک کا جنوبی افریقہ کی پروازیں بند کرنا سزا دینے کے مترادف ہے، سائنسی جدت کی صلاحیت پر سزا کے بجائے اسے سراہنا چاہیے۔کورونا وائرس کی نئی قسمیں دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی رپورٹ ہوئیں، نئی قسم رپورٹ ہونے پر کسی اور ملک کےخلاف جنوبی افریقا سے روا حالیہ ردعمل نہیں دیا گیا۔
واضح رہے کہ کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد امریکہ، سعودی عرب، پاکستان سمیت متعدد ممالک جنوبی افریقہ سمیت سات افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔