مظاہرہ اور دھرنا دینے والوں کو اب جیل کی ہوا کھانی پڑے گی، بلوچستان حکومت نے ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا

مظاہرہ اور دھرنا دینے والوں کو اب جیل کی ہوا کھانی پڑے گی، بلوچستان حکومت نے ...
مظاہرہ اور دھرنا دینے والوں کو اب جیل کی ہوا کھانی پڑے گی، بلوچستان حکومت نے ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں اب  احتجاجی ریلی اور دھرنا دینے  پرچھ  ماہ تک قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، گورنر بلوچستان نے کریمنل لاء ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق گورنر بلوچستان ظہور علی آغا کی جانب سے جاری آرڈیننس صوبہ بھر میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ آرڈیننس کے اجراء کا مقصد عوام الناس کی روز مرہ زندگی، آمد و رفت اور آزادانہ نقل و حمل میں رکاوٹ پیدا کرنے کے کسی بھی عمل کو روکنا ہے۔آرڈیننس کے ذریعے گلی، سڑک یا ہائی وے پر ریلی، جلوس نکالنا اور دھرنا دینا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ سڑکوں پر ریلی جلوس نکالنے اور دھرنا دینے والوں کو وارنٹ کے بغیر بھی گرفتار کیا جاسکے گا۔

مزید :

قومی -