ظہیر عباس اور عمران خان میں کس بات پر جھگڑا رہتا تھا؟ سابق لیجنڈری بلے بازنے معاملے سے خود ہی پردہ اٹھادیا

ظہیر عباس اور عمران خان میں کس بات پر جھگڑا رہتا تھا؟ سابق لیجنڈری بلے بازنے ...
ظہیر عباس اور عمران خان میں کس بات پر جھگڑا رہتا تھا؟ سابق لیجنڈری بلے بازنے معاملے سے خود ہی پردہ اٹھادیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے لیجنڈری بلے باز ظہیر عباس نے کہا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کے معاملے پر ان کو وزیراعظم عمران خان سے ہمیشہ جھگڑا رہتا تھا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عمران خان  ڈپارٹمنٹس کو پسند نہیں کرتے تھے۔انکو  کو سمجھنا چاہیے تھا کہ ڈپارٹمنٹس سے لوگوں کی روزی چل رہی تھی۔ امید ہے کہ وہ کرکٹ کے لیے بہت کام کریں گے۔ عمران خان کو سپورٹس کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا چاہیے تاکہ دنیا انہیں یاد رکھے۔

کپتان بابر اعظم سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ بابراعظم بہت اچھا کھیل رہا ہے، اس کا بلا ہی ہر بات کا جواب دے رہا ہے۔

مزید :

کھیل -