ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا 

ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا 
ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا 

  

کنگسٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کے لئے ون ڈے اورٹی 20 کرکٹ ٹیموں کا اعلان کردیا۔

دورہ پاکستان میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے۔نکلولز پورن ٹی 20 میں پولارڈ کے نائب کپتان ہوں گے جبکہ ون ڈے میں شائی ہوپ یہ ذمہ داری نبھائیں گے۔ون ڈے سکواڈ میں ڈیرن براوو،شامار بروکس،روسٹن چیز،جسٹن گریوز،عقیل حسین، الرازی جوزف، گوداکیش ، اینڈرسن فلپس اور نکولز پورن کو شامل کیاگیاہے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹی 20 ٹیم براوو، چیز، شائی ہوپ،شیلڈن کوٹریل، ڈومنک ڈریکس، برینڈن کنگ، عقیل حسین، کائیل میئرز، گوداکیش، رومایوشیفرڈ، اوڈین سمتھ، اوشین تھامس اور ہیڈن والش پر مشتمل ہے۔مہمان ٹیم 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گی۔ ٹی 20 میچز 13،14 اور 16 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے میچز 18، 20 اور 22 دسمبر کو شیڈول ہیں۔

مزید :

کھیل -