تجوری ہائٹس اور الباری ٹاور کے انہدام پرسپریم کورٹ کے تحریری فیصلے جاری

 تجوری ہائٹس اور الباری ٹاور کے انہدام پرسپریم کورٹ کے تحریری فیصلے جاری
 تجوری ہائٹس اور الباری ٹاور کے انہدام پرسپریم کورٹ کے تحریری فیصلے جاری
سورس: File Photo

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس اور الباری ٹاور کے انہدام پر تحریری فیصلے جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ رضا ربانی نے بتایا تجوری ہائٹس کا سٹریکچر گرا دیا گیا، مکمل ملبہ اٹھانے کے لیے 20 دن کی مہلت درکار ہے۔عدالت نے تجوری ہائٹس بلڈر کو 20 دن میں ملبہ اٹھانے کی مہلت دے دی۔تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کمشنر کراچی تجوری ہائٹس سے ملبہ اٹھانے کے عمل کو یقینی بنائیں، آئندہ حکم تک تجوری ہائٹس اراضی کمشنر کراچی کی تحویل میں رہے گی۔

سپریم کورٹ نے بہادر آباد میں واقع الباری ٹاور کیس کے تحریری فیصلے میں  آئندہ حکم تک بلڈر کو جائیداد منتقلی سے روک دیا ہے۔عدالت عظمی نے سیکرٹری وزرات ہاؤسنگ اینڈ ورکس اراضی کو تمام ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ الباری ٹاور کے وکیل رشید اے رضوی نے تیاری کی مہلت طلب کی، سپریم کورٹ نے ایک ماہ کے اندر الباری ٹاور اراضی کی ملکیت سے متعلق دستاویزات بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -