محمد عامر کو ابو ظہبی ٹی 10لیگ کھیلنے کے لیے این او سی جاری کردیا گیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باولرمحمد عامر کو ابوظہبی ٹی10 لیگ میں شرکت کے لیے اجازت نامہ (این او سی) جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد عامر ٹی 10 لیگ میں بنگلا ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے۔خیال رہے کہ ابوظبی ٹی 10 لیگ جاری ہے جو 4 دسمبر تک کھیلی جائے گی۔