ناسا کا اورین خلائی جہاز چاند کے مدار میں داخل

ناسا کا اورین خلائی جہاز چاند کے مدار میں داخل
ناسا کا اورین خلائی جہاز چاند کے مدار میں داخل

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ناسا کا اورین خلائی جہاز  جمعہ کو چاند کے مدار میں داخل ہوگیا۔ ناسا حکام کا کہنا ہے کہ  فلوریڈا سے چاند کے لیے روانہ ہونے والے خلائی جہاز  کی روانگی کے ایک ہفتے بعد  فلائٹ کنٹرولرز نے  اورین  کو چاند کے مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل کردیا۔ یہ خلائی جہاز آنے والے برسوں میں خلابازوں کو چاند پر لے جائے گا، یہ   1972 میں آخری اپالو مشن کے بعد  چاند کی سطح پر انسانوں کو لے جانے والا اپنی نوعیت کا پہلا مشن ہوگا۔ یہ اس کی بنا عملے کے آزمائشی پرواز ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ یہ محفوظ ہے۔ناسا کا کہنا ہے کہ اورین خلائی جہاز چاندر سے 40 ہزار میل اوپر پرواز کرے گا۔ اورین کو چاند کے گرد آدھا چکر مکمل کرنے میں تقریباً ایک ہفتہ لگے گا۔ ناسا کے مطابق یہ پھر گھر واپسی کے سفر کے لیے مدار سے نکل جائے گا۔  یہ 25 دن کی پرواز کے بعد 11 دسمبر کو بحر الکاہل میں لینڈنگ کرے گا۔ اس مشن کی کامیابی آرٹیمس 2 مشن کے مستقبل کا تعین کرے گی، جو خلابازوں کو بغیر لینڈنگ کے چاند کے گرد لے جائے گا، پھر آرٹیمس 3، جو آخر کار چاند کی سطح پر انسانوں کی واپسی ممکن بنائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -سائنس اور ٹیکنالوجی -