متنازعہ ٹوئٹس پر تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی پھر گرفتار

متنازعہ ٹوئٹس پر تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی پھر گرفتار
متنازعہ ٹوئٹس پر تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی پھر گرفتار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) متنازعہ ٹوئٹس پر تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو ایف آئی اے نے پھر گرفتار کر لیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایف اے سائبر کرائم ونگ کی تین رکنی ٹیم نے اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا۔

ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی، انہیں اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ سینٹر اعظم سواتی نے پاک فوج کے اعلیٰ افسران کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

گرفتاری کے دوران اعظم سواتی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ مجسٹریٹ سے وارنٹ لے کر آئے ہیں جو درست طریقہ ہے تو میں ان کے ساتھ جا رہا ہوں لیکن یہ طریقہ غلط ہے کہ پہلے گرفتار کریں پھر تشدد کریں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اعظم سواتی کو گزشتہ ماہ 13 اکتوبر کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا تھا جنہیں بعد ازاں ضمانت پر رہائی ملی تھی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -