عمران خان کے فیصلے نے چور ،ڈاکوؤں کے پاؤں تلے سے زمین کھینچ لی ، فیاض الحسن چوہان

عمران خان کے فیصلے نے چور ،ڈاکوؤں کے پاؤں تلے سے زمین کھینچ لی ، فیاض الحسن ...
عمران خان کے فیصلے نے چور ،ڈاکوؤں کے پاؤں تلے سے زمین کھینچ لی ، فیاض الحسن چوہان

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنمااور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ عمران خان کے اسمبلیوں سے استعفوں کے نکلنے کے فیصلے نے چور ،ڈاکوؤں کے پاؤں تلے سے زمین کھینچ لی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پی ٹی آئی کا صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ بر وقت فیصلہ ہے، اس فیصلے نے چور ،ڈاکوؤں کے پاؤں تلے سے زمین کھینچ لی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ گزشتہ رات راولپنڈی کے عوام نے اپنے لیڈر کا تاریخی استقبال کیا ہے،لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا، عمران خان کا موازنہ ان بونے سیاستدانوں سے نہیں کیا جاسکتا، ان کاکہناتھا کہ کرائے کے حکمران الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، ان کو پتا ہے کہ الیکشن میں انہیں رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملنا، بڑے لیڈر نے بڑا فیصلہ کرکے امپورٹڈ حکومت کی سب چالوں کو تہس نہس کردیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -