عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ ، خیبرپختونخوا میں اپوزیشن اسمبلی بچانے کیلئے متحرک ہو گئی

عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ ، خیبرپختونخوا میں اپوزیشن اسمبلی ...
عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ ، خیبرپختونخوا میں اپوزیشن اسمبلی بچانے کیلئے متحرک ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اسمبلیوں سے نکلنے کے فیصلے کے بعدخیبرپختونخوا میں اپوزیشن اسمبلی بچانے کیلئے متحرک ہو گئی۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف عدم اعتماد ووٹ سمیت دیگر آپشنز پر غور ہوگا،اپوزیشن لیڈر کے گھر آج شام تمام اپوزیشن ممبران کا اجلاس ہو گا،سردار بابک نے کہاکہ خیبرپختونخوااسمبلی تحلیل نہیں ہونے دیں گے ,10سال تک صوبے کو لوٹنے والے اب کیوں بھاگ رہے ہیں.