وادی نیلم ؛ووٹرز کو پولنگ سٹیشن لے جانیوالی وین کھائی میں گر گئی ،ایک ہی خاندان کی 6خواتین جاں بحق

وادی نیلم ؛ووٹرز کو پولنگ سٹیشن لے جانیوالی وین کھائی میں گر گئی ،ایک ہی ...
وادی نیلم ؛ووٹرز کو پولنگ سٹیشن لے جانیوالی وین کھائی میں گر گئی ،ایک ہی خاندان کی 6خواتین جاں بحق

  

وادی نیلم(ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر میں 31 سال بعد آج بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے، اسی دوران وادی نیلم میں ووٹرز کو پولنگ سٹیشن لے جانیوالی وین حادثے کا شکار ہو گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ووٹرز کو پولنگ سٹیشن لے جانیوالی وین کھائی میں گر گئی ،حادثے میں ایک ہی خاندان کی 6 خواتین جاں بحق جبکہ6 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں کیلئے جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -