قاتل ڈور کے وار جاری ،لاہور میں ایک اور نوجوان کا گلہ کٹ گیا

قاتل ڈور کے وار جاری ،لاہور میں ایک اور نوجوان کا گلہ کٹ گیا
قاتل ڈور کے وار جاری ،لاہور میں ایک اور نوجوان کا گلہ کٹ گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قاتل ڈور کے وار جاری ہیں ،لاہور میں ایک اور نوجوان کا گلہ کٹ گیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈور پھرنے کا واقعہ گلبرگ میں پیش آیا،عمر نامی نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہوگیا،عمر موٹر سائیکل پر والدہ کیساتھ نیشنل پارک کے قریب سے گزر گیا تھا ،گلے پر ڈور پھرنے سے ماں بیٹا گر گئے ،بیٹے کو خون میں لت پت دیکھ کر ماں روتی رہی ،نوجوان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -