سماجی کارکن اور فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کا بطور احتجاج ستارہ امتیاز واپس کرنے کا اعلان

سماجی کارکن اور فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کا بطور احتجاج ستارہ امتیاز واپس ...
سماجی کارکن اور فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کا بطور احتجاج ستارہ امتیاز واپس کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایوارڈ یافتہ معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے فلاحی سرگرمیاں ختم کرنے اور احتجاجاً ستارہ امتیاز  بھی واپس کرنے  کا اعلان کیا ہے ۔

 نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز "کے مطابق فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے نجی کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلاح وبہبود کی سرگرمیوں کے بدلے میں ان پر مقدمات درج کرائے گئے اور وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے، انسانیت کی خدمت اب چھوڑ دی ہے، دسمبر سے ان کی تمام فلاحی سرگرمیاں ختم ہو جائیں گی۔

 محمود بھٹی کا کہنا تھا کہ غریبوں کے لیے سرگرم اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضہ کر لیا جاتاہے، یتیم خانے کی زمین پر ایک وکیل قابض ہوگیا، جس کے خلاف کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور الٹا مجھ  پرکیس کر دیے گئے، فیشن ڈیزائنر نے کہا کہ  مارچ تک انصاف نہ ملا تو بھوک ہڑتال کروں گا، احتجاجاً ستارہ امتیاز بھی واپس کر رہا ہوں، اپنی فریاد چیف جسٹس پاکستان تک پہنچاؤں گا۔

مزید :

تفریح -