آرمی چیف کی مبینہ ٹیکس تفصیلات جاری ہونے کا معاملہ ،آئی ایس پی آر کا اہم بیان آ گیا

آرمی چیف کی مبینہ ٹیکس تفصیلات جاری ہونے کا معاملہ ،آئی ایس پی آر کا اہم بیان ...
آرمی چیف کی مبینہ ٹیکس تفصیلات جاری ہونے کا معاملہ ،آئی ایس پی آر کا اہم بیان آ گیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  اور ان کے اہلخانہ کی مبینہ ٹیکس تفصیلات کو  پاک فوج نے گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ جنرل باجوہ ، فیملی کے اثاثوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن اعدادو شمار شیئر کیے گئے ہیں، یہ قطع طور پر حقائق کے منافی او رکھلا جھوٹ اور بد نیتی پر مبنی ہیں، یہ گمراہ کن اعدادوشمار مفروضوں کی کی بنیاد پر بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے ۔ 

  پاک فوج کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ایک خاص گروپ نے بدنیتی کے ساتھ اثاثوں کو آرمی چیف اور ان کے  خاندان سے منسوب کیا گیا ، غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ اثاثے آرمی چیف کے 6سالہ دور میں ان کے سمدھی کی فیملی نے بنائے ، جنرل باجوہ ، اہلیہ ، خاندان کا ہر اثاثہ ایف بی آرمیں باقائدہ ڈکلیئر ڈ ہے ، آرمی چیف و خاندان باقائدگی سے ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں،  آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کی طرح آرمی چیف، فیملی ٹیکس حکام کے سامنے اثاثہ جات سے متعلق جوابدہ ہیں۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -