کوئٹہ ،اعظم سواتی کیخلاف کچلاک پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف اداروں کیخلاف بیان بازی پرکوئٹہ میں بھی مقدمہ درج ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر کیخلاف کچلاک پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے راولپنڈی میں تقریر کے دوران اداروں کیخلاف بات کی ،اعظم سواتی نے اداروں کیخلاف لوگوں کو اکسایا۔