وفاق کو گرانے آئے تھے، اپنی دونوں حکومتیں گرانے کا اعلان کر کے چلے گئے، مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل 

وفاق کو گرانے آئے تھے، اپنی دونوں حکومتیں گرانے کا اعلان کر کے چلے گئے، مریم ...
وفاق کو گرانے آئے تھے، اپنی دونوں حکومتیں گرانے کا اعلان کر کے چلے گئے، مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ کوئی ”فیس سیونگ“پی ٹی آئی کے کام نہیں آسکتی،عوام ان کے حقیقی”فیس“سے واقف ہے، وفاق کو گرانے آئے تھے، اپنی دونوں حکومتیں گرانے کا اعلان کر کے چلے گئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے اسمبلیوں سے استعفے سے نکلنے کے فیصلے کے اعلان پر ردعمل میں کہاہے کہ عمران خان غیر متعلقہ ہو چکے ہیں،عمران خان کی 4 سالہ تباہی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں،حکومت کی توجہ صرف اور صرف عوام کو درپیش مسائل پر مرکوز ہے،ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے واضح ایجنڈا پر کاربند ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان کے اندر اور دنیا پر ہماری قومی ترجیحات، سوچ واضح کر دی،تعمیر اور تخریب کے 2 کردار قوم کے سامنے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ الیکشن وقت سے پہلے کیوں کرائیں کیونکہ عمران خان کا اقتدار ختم ہو گیا،وفاق کو گرانے آئے تھے، اپنی دونوں حکومتیں گرانے کا اعلان کر کے چلے گئے، نظام سے نکلنے کا اعلان کرتے ہیں ،ان کا کہناتھا کہ اسی نظام سے استعفیٰ دینے کے باوجود تنخواہ، مراعات لے رہے ہیں،کوئی ”فیس سیونگ“پی ٹی آئی کے کام نہیں آسکتی،عوام ان کے حقیقی”فیس“سے واقف ہے، حالات بدل گئے، ایک شخص کا جھوٹ، فسادی ذہن، ایجنڈا نہیں بدلا۔