جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کاچارج سنبھال لیا

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کاچارج سنبھال لیا
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کاچارج سنبھال لیا

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنرل ساحر شمشاد مرزا نے  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کاچارج سنبھال لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں تینوں افواج کے حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی، تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس کے پہنچنے پر چاق وچوبند جوائنٹ سروسز گارڈ نے سلامی پیش کی ،جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا جائزہ لیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -