قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شان مسعود کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شان مسعود کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شان مسعود کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی
سورس: Instagram/shani_official89

  

پشاور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ بیٹر اور پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی قیادت کرنے والے شان مسعود آئندہ سال رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ان کی ہونے والی اہلیہ میشے خان کا تعلق پشاور سے ہے اور شادی کی تقریب 21 جنوری 2023ء کو پشاور میں ہی منعقد ہو گی۔33 سالہ شان مسعود جو 14 اکتوبر 1989ء کو کویت میں پیدا ہوئے، انہوں نے پاکستان کے لیے 25 ٹیسٹ، 5 ون ڈیز اور 19 بین الاقوامی ٹی 20 میچز کھیل رکھے ہیں۔بائیں ہاتھ کے بیٹر نے حال ہی میں انگلش کاؤنٹی یارکشائر کے ساتھ 2 سال کا معاہدہ کیا ہے اور 2023ء میں وہ یارکشائر کی قیادت بھی کریں گے۔

شان مسعود معروف بینکر منصور مسعود خان کے فرزند ہیں، ان کے تایا وقار مسعود خان حکومت پاکستان میں سابق سیکریٹری فنانس رہ چکے ہیں، 3 بہن بھائیوں میں شان مسعود کا دوسرا نمبر ہے۔قومی کرکٹر شان مسعود کی بہن جو ان سے بڑی تھیں گزشتہ سال ان کا انتقال ہوا تھا، جبکہ ان کے چھوٹے بھائی علی بیرسٹر ہیں، شان مسعود کی میشے خان سے شادی ان کی پسند سے ہو رہی ہے۔

مزید :

کھیل -