پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایشیاء کپ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایشیاء کپ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی
پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایشیاء کپ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے حشام ہادی خان نے ایشیاء کپ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی۔

بھارت کے شہر نئی دلی میں ہونے والی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے حشام ہادی خان ایک مرتبہ پھر ایشین چیمپئن بن گئے۔حشام ہادی خان نےٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے فائنل میں  بھارت کے مادھو گوپال کماتھ کو شکست دی۔3 روزہ ایونٹ کے فائنل راؤنڈ میں پہنچنے والے حشام ہادی خان نے کھیل کے دوسرے دن سے ہی لیڈ حاصل کرلی تھی ان کا دو دن کا سکور 1420 تھا۔ ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان کے مونس خان نے ملائیشیئن پلیئر کے خلاف ہائی ایسٹ انفرادی سکور 760 بھی بنایا۔

ایشین چیمپئن شپ میں 11 ممالک کے 60 پلیئرز کے درمیان مقابلہ تھا۔ ٹاپ ٹین میں پاکستان کے 6 پلیئرز رہے۔  چیمپئن حشام ہادی خان پہلے بھارت کے مادھو گوپال کماتھ دوسرے اور عفان سلمان تیسرے نمبر پر رہے۔اس کے علاوہ پاکستان کے  مونس خان نے انڈر 16 اور احمد سلمان نے انڈر 12 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

مزید :

کھیل -