ریاضی کا پہاڑا یاد نہ ہونے پر استاد نے طالب علم کے ہاتھ پر ڈرل مشین چلا دی

ریاضی کا پہاڑا یاد نہ ہونے پر استاد نے طالب علم کے ہاتھ پر ڈرل مشین چلا دی
ریاضی کا پہاڑا یاد نہ ہونے پر استاد نے طالب علم کے ہاتھ پر ڈرل مشین چلا دی

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں ٹیچر نے ریاضی کا پَہاڑا یاد نہ ہونے پر طالبعلم کے ہاتھ پر ڈرل مشین چلا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں ٹیچر لائبریری میں مرمت کے کام کی دیکھ بھال کر رہا تھا کہ اس نے 9 سالہ  بچے کو وہاں سےگز رتے ہوئے دیکھا تو اس سے دو کا پَہاڑا سنانے کو کہا۔

تاہم  پَہاڑا یاد نہ ہونے پر ٹیچر نے سزا دیتے ہوئے وہاں موجود ڈرل مشین بچے کے ہاتھ پر چلا دی جس سے وہ معمولی  زخمی ہو گیا۔رپورٹس کے مطابق بچے کا کہنا ہے کہ  ٹیچر نے مجھ سے دو کا پَہاڑا سنانے کو کہا پر مجھے یاد نہیں تھا، اس لیے ٹیچر نے میرے بائیں ہاتھ پر ڈرل مشین چلا دی،قریب میں موجود کلاس کے  بچوں نے فوراً  وہاں آکر ڈرل مشین کی تار الیکٹرک بورڈ سے نکالی۔

مزید :

بین الاقوامی -