فیفا ورلڈ کپ، کوسٹا ریکا نے جاپان کو شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ، کوسٹا ریکا نے جاپان کو شکست دے دی
فیفا ورلڈ کپ، کوسٹا ریکا نے جاپان کو شکست دے دی

  

دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں گروپ ای کے میچ میں جرمنی کو اپ سیٹ شکست دینے والا جاپان اپنے دوسرے میچ میں ہار گیا۔

جاپان کو کوسٹاریکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد ایک صفر سے شکست دی۔میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں ہی گول کرنے پر ناکام رہیں، لیکن پھر  میچ کا واحد گول کیشر فُلر نے آخری منٹوں میں کیا جو جاپان کی شکست کا باعث بنا۔ واضح رہے کہ جاپان نے پہلے میچ میں جرمنی کو دو ۔ ایک سے شکست دی تھی جبکہ کوسٹا ریکا کو اسپین سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید :

کھیل -