صوبوں کی حکومتیں نہ گئیں تو گورنر راج  لگانے جا رہے ہیں، میاں جا وید لطیف کا بیان

صوبوں کی حکومتیں نہ گئیں تو گورنر راج  لگانے جا رہے ہیں، میاں جا وید لطیف کا ...
صوبوں کی حکومتیں نہ گئیں تو گورنر راج  لگانے جا رہے ہیں، میاں جا وید لطیف کا بیان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ صوبوں کی حکومتیں نہ گئیں تو گورنر راج  لگانے جا رہے ہیں۔

شیخوپورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہم اسمبلیوں سے باہر آ رہے ہیں تو بسم اللّٰہ کریں، ہم اس سے پہلے ہی پنجاب میں عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔خیبرپختونخوا میں بھی عدم اعتماد لانا مشکل نہیں ہے، اگر عدم اعتماد نہیں لا سکے تو گورنر راج لگائیں گے۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف انشااللّٰہ چند ہفتوں تک عوام کی قیادت کرتے نظر آئیں گے۔ کسی کو بھی تاحیات نااہل کرنا یہ بڑا جرم ہے، سپریم کورٹ سے روشنی کی کرن نظر آ رہی ہے، نواز شریف کی نااہلی ختم ہوئی تو اسے ڈیل کہا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ غیر ملکی ایجنڈا مسلط کرنے والوں پر ہاتھ ڈالنے کا وقت آگیا ہے، ہم کہتے تھے کوئی عالمی سازش نہیں ہے جو درست ثابت ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ریاست کو نقصان پہنچانے کے بعد کہا گیا کوئی عالمی سازش نہیں، حقیقی آزادی اس دن ختم ہوگئی جس دن تم نے کہا اس سازش میں امریکہ ملوث نہیں ہے۔

مزید :

قومی -