چوہدری سرور نے (ن )لیگ میں شمولیت کیلئے رابطہ کیا تونوازشریف نے کیا جواب دیا ؟ بڑا دعویٰ 

چوہدری سرور نے (ن )لیگ میں شمولیت کیلئے رابطہ کیا تونوازشریف نے کیا جواب دیا ؟ ...
چوہدری سرور نے (ن )لیگ میں شمولیت کیلئے رابطہ کیا تونوازشریف نے کیا جواب دیا ؟ بڑا دعویٰ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ( ق) کے چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے واپس (ن) لیگ میں شمولیت کیلئے کوششیں کیں لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی، نوازشریف کی جانب سے انکار سننے کے بعد اب انہوں نے ایک مرتبہ پھر سے تحریک انصاف میں شامل ہونے کیلئے رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری سرور نے مسلم لیگ( ن) میں شمولیت کیلئے بھی مذاکرات کئے تاہم نواز شریف نے انکار کردیا کیونکہ 2014میں عمران خان اور قادری کے ناکام دھرنے کے وقت وہ( ن)لیگ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔چوہدری محمد سرور نے رواں سال مارچ میں (ق) لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی اور انہیں پارٹی کا چیف آرگنائزر بنایا گیا تھا لیکن وہ گزشتہ کئی ماہ سے سکاٹ لینڈ میں مقیم ہیں، انہوں نے مسلم لیگ( ق) کے معاملات میں کوئی دلچسپی نہیں لی۔

2قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 2ہفتوں سے چوہدری سرور سکاٹ لینڈ سے براہ راست اور بالواسطہ طور  پر پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطہ کر رہے ہیں اور پی ٹی آئی میں واپسی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما نے کہا کہ چوہدری سرور نے پارٹی رہنماؤں سے رابطہ کرکے دوبارہ شمولیت کی پیشکش کی تھی لیکن پارٹی نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔

چوہدری سرور کو دوبارہ شمولیت کی اجازت دینے والےواحد شخص عمران خان ہے لیکن انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ ان درجنوں رہنماؤں کو معاف نہیں کریں گے اور نہیں بھولیں گے جنہوں نے مشکل وقت میں انہیں مایوس کیا، عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف لابنگ کرنے والے قابل قبول نہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہدری سرور دوبارہ پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں کیونکہ ان کے خاندان کے افراد فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کھڑے ہونا چاہتے ہیں دوسری جانب  مسلم لیگ (ن) کی صفوں میں کوئی نشست خالی نہیں ہے اور کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -